ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی نوجوان دم توڑ گیا

مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی نوجوان دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد، عابد چوہدری ) مسلم ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا، 24 سالہ علی حمزہ اپنے دوست کے ساتھ ٹریفک وارڈن کو زخمی کرکے فرار ہورہا تھا کہ پولیس سے سامنا ہوگیا، ادھر لواحقین نے پولیس کے موقف کو جھوٹا قراردے دیا۔

بھیکے وال گاوں کا رہائشی 24 سالہ علی حمزہ اپنے دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر واپس گھر آرہا تھا۔ وحدت روڈ پر نقشہ سٹاپ کے قریب ڈبل سواری پر ٹریفک وارڈن نے اسکا چالان کیا۔ علی نے پہلے تلخ کلامی اور پھر فائرنگ کرکے وارڈن کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق وارڈن کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہونے والے علی حمزہ کو تھوڑے فاصلے پر موجود پولیس وین نے روکنے کی کوشش کی تو حمزہ نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل ظہیر کو زخمی کر دیا۔ جوابی فائرنگ سے علی حمزہ زخمی جبکہ اسکا ساتھ فرار ہوگیاجبکہ لواحقین نے پولیس کے موقف کو مسترد کیا ہے۔

پولیس نے علی حمزہ کو جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے وارڈن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، چوہنگ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے شہری فیصل کو زخمی کر دیا۔

شہری فیصل کے مطابق وہ بحریہ ٹاؤن سے اپنے دوست سے پچاس ہزار کی رقم لیکر گھر کی جانب جا رہا تھا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے ای ایم ای سوسائٹی کے قریب اسے روک لیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔

مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اور 50 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو نے فیصل کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔