ڈالر مہنگا ہوگیا

ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہو گیا، انٹر بنک میں ڈالر 160 روپے 45 پیسے پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی تاہم ٹریڈنگ کے دوران یہ کمی برقرار نہ رہ سکی اور انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا جو کاروباری دن کے اختتام تک جاری رہا۔

کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوگیا اور انٹر بینک میں ڈالر 160.07 سے بڑھ کر 160.45 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے پہلے روز کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جو سارا دن جاری رہی اور کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 67 پیسے تک سستا ہو گیا، تاہم کاروبار دن کے اختتام سے قبل ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہونا شروع ہوا اور دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 26 پیسے کمی کے بعد 159 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی اور بیرونی امداد کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر تجارت متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب تیز گراوٹ کے نتیجے میں ترسیلات زر میں کمی کا امکان ہے۔ عالمی بینک کے مطابق اجرت، ملازمت میں کمی کے باعث تیز گراوٹ ہوگی۔

میزبان ممالک میں معاشی بحران سے ملازمتوں میں کمی کا خطرہ ہے۔ کم درمیانی آمدنی والے ممالک کو ترسیلات زر میں 19.7 فیصد کمی ہوسکتی ہے اور متعدد کمزور گھرانوں کے لیے اہم معاشی لائف لائن نقصان کو ظاہر کرتی ہے۔