لاہور بورڈ کی انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو بڑی وارننگ

لاہور بورڈ کی انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو بڑی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کیلئے امتحانی مراکز میں امیدواروں کا 30 منٹ پہلے پہنچنا لازمی قرار دے دیا، کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ مقررہ ٹائم سے 5 منٹ تاخیر سے آنے والے امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کیلئے امتحانی مراکز میں امیدواروں کا 30 منٹ پہلے پہنچنا لازمی قرار دے دیا۔ ناصر جمیل کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے کے بعد کسی طالب علم کو امتحانی سنٹرمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انکا مزید کہنا تھاکہ سکینڈ شفٹ کے پیپر میں طلبا کو ایک بجے تک امتحانی سنٹر پہنچنا لازم ہوگا، ڈیڑھ بجے کے بعد کسی طالب علم کو امتحانی سنٹر میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ناصر جمیل نے کہا کہ مقررہ ٹائم سے 5 منٹ تاخیر سے آنے والےامیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔