اب منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہوگا، پنجاب حکومت کا شاندار منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

اب منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہوگا، پنجاب حکومت کا شاندار منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا منصوبہ  کھٹائی میں پڑگیا، موجودہ سیاسی صورتحال اور نیب کا پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ منصوبوں پر اٹھتے سوالات آڑے آگئے، حکومت پنجاب نے سدرن لوپ تھری رواں دور حکومت میں تعمیر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے پی پی پی موڈ کے تحت رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا بڈنگ پراسیس مکمل کیا جاچکا ہے۔ آٹھ کلومیٹر طویل رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے لئے زیڈ کے بی کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ۔آٹھ کلومیٹر طویل رنگ روڈ پر آٹھ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجود ہ سیاسی صورتحال اور پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ پر اٹھنے والے سوال منسوخی کا باعث بنے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ مینار پاکستان جلسے میں کل کیا اہم اعلانات کیے جائیں گے؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
 کمشنر لاہور و چیئر پرسن لاہور رنگ روڈ اتھارٹی عبداللہ خان سنبل کا کہنا ہے کہ حکومتی وقت کی کمی اور عدالتی کیسز کے باعث رواں دور حکومت میں رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پر کام شروع کیا جانا ممکن نہیں تاہم آئندہ حکومت ہی اب اس پر کوئی ٹھوس فیصلہ کرسکے گی۔