ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین بلاول بھٹو سےصوبائی وزرا سمیت پارٹی عہدیداران کی ملاقات

چیئرمین بلاول بھٹو سےصوبائی وزرا سمیت پارٹی عہدیداران کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عاجز جمالی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر ، سندھ حکومت میں وزیر برائے محنت و سماجی تحفظ سعید غنی اور دیگر رہنماوں نے ملاقات کی ہے۔ 

بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نے سعید غنی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی حسن علی شاہ سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نوشہرو فیروز کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے پی پی پی مظفرگڑھ کے رہنما ارشاد سیال نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہیں ضلع کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے ترجمان واحد ہالیپوتو نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔