ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبنائے ہرمز بند رہے گا، ہم اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ لیں گے: مجتبیٰ خامنہ ای

آبنائے ہرمز بند رہے گا، ہم اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ لیں گے: مجتبیٰ خامنہ ای
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہم امریکی اڈوں کی وجہ سے پڑوسیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہم صرف امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ہمارے لئے ناگزیر ہے۔  

 مجتبیٰ خامنہ ای نے آج اپنے پہلے آڈیو پیغام میں کہا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گا، میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا  تقاضہ کر رہا ہے، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے۔ عوام نے دنیا کو دکھایا کہ ہم عظیم قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ لیں گے۔

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ تہران اپنے پڑوسیوں کے ساتھ "دوستی" پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ ہمارا  ملک ان (عرب) ممالک میں صرف امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ جب تک امریکہ کے اڈے موجود رہیں گے، ہمارے حملے جاری رہیں گے۔