ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش سے لیسکو کے 125 فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی کی فراہمی معطل

بارش سے لیسکو کے 125 فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی کی فراہمی معطل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق بارش کے دوران 125 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔بارش اور دیگر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے کئی علاقوں میں سحری کے وقت بجلی بند رہی۔

لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہدایت دی ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر بجلی کی بحالی کی جائے اور تمام فیڈرز جلد بحال کیے جائیں۔

انجینئر رمضان بٹ نے شہریوں سے کہا ہے کہ بجلی کی معطلی کی صورت میں فوری طور پر لیسکو کو آگاہ کریں تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

 واضح رہے کہ شہر میں رات گئے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی۔

دھرم پورہ، مغل پورہ، گڑھی شاہو، کینال روڈ اور فیروزپور روڈ پر بارش ہوئی جبکہ اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، کچا جیل روڈ اور چونگی امر سدھو،  کوٹ لکھپت، نشتر کالونی، جین مندر، چوبرجی اور ملتان روڈ کے مختلف  کے علاقوں میں  بارش ہوئی۔