ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا بھر میں تشویش، کیا بابا وانگا کی 2026 کی خوفناک پیشگوئی سچ ہونے والی ہے؟

دنیا بھر میں تشویش، کیا بابا وانگا کی 2026 کی خوفناک پیشگوئی سچ ہونے والی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس حملے میں ایران کی چند اہم شخصیات جاں بحق ہوئیں جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس صورتحال نے مشرقِ وسطیٰ کے حالات کو مزید نازک بنا دیا ہے۔

جیسے ہی خطے میں تناؤ بڑھا، سوشل میڈیا پر لوگوں نے بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کی 2026 سے متعلق پیشگوئیوں کا دوبارہ ذکر کرنا شروع کر دیا۔

 1911 میں پیدا ہونے والی بابا وانگا کو ان افراد میں شمار کیا جاتا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انہوں نے کئی عالمی اور المناک واقعات کی پیشگی نشاندہی کی تھی۔

ان کے ماننے والوں کے مطابق بابا وانگا نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ 2026 کے آغاز میں ایک بڑی جنگ شروع ہو سکتی ہے جو مشرق سے جنم لے گی۔ موجودہ حالات میں جب ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے تو سوشل میڈیا صارفین اس صورتحال کو اسی پیشگوئی سے جوڑ رہے ہیں۔

بابا وانگا کی 2026 سے متعلق پیشگوئیوں میں ایک ممکنہ تیسری عالمی جنگ کا بھی ذکر کیا جاتا ہے جسے سب سے خطرناک امکان قرار دیا جا رہا ہے۔

 ان کے مطابق اس جنگ کے اثرات دنیا کے مغربی حصوں پر زیادہ پڑیں گے جبکہ یورپ کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور وہاں کی زمین غیر مستحکم یا بنجر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ روس دوبارہ ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا اور اس کے نتیجے میں دنیا میں ایک نیا عالمی نظام وجود میں آ سکتا ہے۔

اگرچہ بابا وانگا کا انتقال کئی سال پہلے ہو چکا ہے، لیکن غیر یقینی عالمی حالات میں ان کی پیشگوئیاں آج بھی دنیا بھر میں موضوعِ بحث بنی رہتی ہیں۔