سٹی42: امریکی قونصل خانےکی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کے عملے نے نابالغ امریکی بچیوں کی آن لائن نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو کراچی کی نیو رضویہ سوسائٹی سے گرفتار کیا۔
امریکی بچیوں کی پورنو ویڈیوز ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے اور بچیوں کو بلیک میل کرنے والا ایک درندہ کراچی میں پکڑا گیا۔ اس شخص کی گرفتاری امریکہ کے کراچی مین متعین سفارتکاروں کی شکایت پر ہوئی۔ امریکہ کے کراچی قونصلیٹ کو امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے توسط سے کراچی میں موجود بلیک میلر کے متعلق شکایات ملی تھیں۔
سائبر کرائمز کے تفتیشی افسر امیر کھوسو کے مطابق ملزم آغا سرور عباس کو ا گرفتار کرنے کے لئے گلزار ہجری میں نیو رضویہ سوسائٹی میں گھر پر چھاپہ مار ا گیا۔ اس ریڈ کے دوران ملزم کے لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، موبائل فون اور دیگر آلات بھی ضبط کیےگئے۔
ملزم کے لیپ ٹاپ، آئی پیڈ اور موبائل فونز کے تکنیکی تجزیے پر نابالغ امریکی بچیوں کا ڈیٹا برآمد ہوا،جس میں ری کوڈ شدہ ویڈیوز اور دھمکی آمیز پیغامات شامل ہیں۔
تکنیکی تجزیے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم نابالغ امریکی شہریوں کو پورنو ویب سائٹس اور ویڈیو چیٹ رومز کے ذریعے پھانستا تھا اور ان سے بات چیت کر کے انہیں پورنو گریفی کی ترغیب دیتا تھا۔
ملزم ٹیکنیکل طریقے سے بچیوں کے گھروں کے پتے نکالنے کے لیے مختلف ویب سائٹس استعمال کرتا تھا۔ ملزم بچیوں سے رابطہ کرکے قابل اعتراض ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے بھی ملوث تھا۔
حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم آغا سرور عباس نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ہونے اور امریکی شہریوں کے خفیہ ڈیٹا کے غلط استعمال کا اعتراف کیا جو نابالغ ہیں، اس نے مزید انکشاف کیا کہ رابطے میں وہ اپنی اصل شناخت چھپاتا تھا اور امریکی شہری برینڈن لیچیئر کے نام سے اپنی شکار بچیوں کے ساتھ رابطہ کرتا تھا۔
اس ملزم کے خاندان کے بیشتر افراد امریکہ میں مقیم ہیں اور اسے ایک سال قبل امریکا سے بے دخل کردیا گیا تھا۔