ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقلیتوں کے تہوار؛ حکومت پنجاب کا خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ

اقلیتوں کے تہوار؛ حکومت پنجاب کا خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت پنجاب نے غیرمسلم شہریوں کو مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف مذاہب کے بڑے تہوار آرہے ہیں،  رمضان المبارک کے بعدمسلمان عید منائیں گے۔

اس کے علاوہ ہندو برادری 13 اور 14 مارچ کو ہولی کا تہوار منائیگی،  سکھ برادری 14 اپریل کو خالصہ جنم دن اور وساکھی منائیگی، مسیحی برادری 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی۔

وزیر برائے اقلیتی امور  سردار رمیش اروڑہ  نے کہا کہ سکھ، ہندو اور مسیحی برداری کو ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے،   مستحق مسیحی،سکھ اور ہندو خاندانوں کو 15 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعلی پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں۔