کلیم اختر: ایف بی آرکادرآمدشدہ سامان کی کلیئرنس میں مزیدشفافیت وتیزی لانےکیلئےبڑافیصلہ، پورٹس پرکئی ماہ تک پھنسےرہنےوالےدرآمدی سامان کی کلیئرنس کیلئےاقدامات اٹھانےکاعمل شروع کردیا گیا۔
ایف بی آرکی سنٹرلائزڈایگزامینیشن یونٹ قائم کرنے کے لئےتمام وسائل بروئےکارلانےکی ہدایت کی گئی، ایگزامینیشن یونٹ قائم کرنےکامقصددرآمدشدہ کھیپوں کی تمام جانچ پڑتال ایک ہی دن میں مکمل ہوسکےگی۔
نئےطریقہ کارکےمطابق کسٹمزجانچ پڑتال کےمعیارکوبہتربنانے، شفافیت لانےمیں مددحاصل ہوسکے گی، یونٹ سے سامان کی کلیئرنس میں تیزی اور تجارتی سہولت کو بڑھانے میں مدد مل سکے گی۔
یونٹ میں چیف کلکٹر کی سربراہی میں آنے والے درآمدی سامان کی چانچ پڑتال کی جائے گی، ضرورت کے مطابق آپریزرز کی بھی خدمات کی جاسکے گی، یونٹ قائم ہونےسےدرآمدی سامان کی آمدورفت بروقت ملک بھرمیں باآسانی وتیزترین ہوسکےگی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App