ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، ریٹ مزید گر گیا

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، ریٹ مزید گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: انٹربینک میں امریکی ڈالر 15پیسے سستا ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا، آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے کی کمی سے  قیمت 279 روپے 80 پیسے پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر  انٹربینک میں ڈالر 280.07 روپے سے کم ہوکر 279.95 روپے پر بند ہوا تھا۔
 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 97 پیسے مہنگا ہوکر 306.23 روپے  پر پہنچ گیا، برطانوی پاؤنڈ 4 پیسے کمی سے 363.76 روپے پر پہنچ گیا، یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 76.69 روپے پر آگیا جبکہ سعودی ریال 75روپے پر برقراررہا۔