ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوڑے کو ٹھکانے لگانے کیلئے بنائی گئی سائٹس کو ماحول دوست بنانے کیلئے درخواست ،جواب طلب

 کوڑے کو ٹھکانے لگانے کیلئے بنائی گئی سائٹس کو ماحول دوست بنانے کیلئے درخواست ،جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے کوڑے کو ٹھکانے لگانے کیلئے بنائی گئی سائٹس کو ماحول دوست بنانے کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے جواب طلب کرلیا.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے کیلئے بنائی گئی سائٹس کے ماحول دوست نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا. محکمہ تحفظ ماحولیات نے مرکزی کیس میں اپنا جواب داخل کر دیا. درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ دیگر فریقین نے درخواست کا جواب داخل نہیں کیا. عدالت نے پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کا حکم دیا. اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے خدشہ ظاہر کیا کہ کوڑے کو ٹھکانے لگانے کی سائٹس کی وجہ شہر کا پانی آلودہ ہونے کا خطرہ ہے. وکیل نے استدعا کی کہ کوڑے کو ٹھکانے لگانے کی سائٹس کو ماحول دوست اور آلودگی سے پاک بنایا جائے.
 

Ansa Awais

Content Writer