احسن عباس: رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی چکن کی قیمتوں کی اونچی اڑان سے عوام پریشان ،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
لاہور میں مرغی کا گوشت 595سرکاری قیمت سے 150روپے مہنگا 750 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ فارمی انڈے 50 روپے اضافے کے ساتھ 290 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں
واضح رہے کہ تین روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی شہر میں چکن کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کچھ سکون مل سکے۔