ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین  روس کے ساتھ  30  روزہ جنگ بندی پر رضامند

 یوکرین  روس کے ساتھ  30  روزہ جنگ بندی پر رضامند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے یہ  بریکنگ نیوز آئی ہے کہ  یوکرین نے روس کے ساتھ 30 روز جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیےامریکی تجویز مان لی۔

جدہ میں امریکہ اور یوکرین کے نمائندوں کے مذاکرات کے بعد مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ  امریکی فوجی امداد اور انٹیجلنس معلومات کی بحالی وعدے پر یوکرین جنگ بندی پر رضا مند ، 

یو کرین امریکا میں یوکرین کے معدنی ذخائر پر جامع معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ۔
عبوری جنگ بندی میں فریقین کی باہمی رضا مندی سے توسیع ہوسکتی ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ  جنگ بندی کا نفاذ روس پر بھی ہوگا ،

وزیر خارجہ مارکو روبیو روس یوکرین امن مذاکرات کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، مذکرات کی میزبانی سعودی رہنما محمد بن سلمان نے کی ہے۔

 مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے اور یوکرینی بچوں کی واپسی پر بھی بات ہوئی، یوکرین کا یورپی شراکت داروں کو امن عمل میں شامل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔