وفاقی  حکومت نے پیاز اور کیلوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی

وفاقی  حکومت نے پیاز اور کیلوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وفاقی  حکومت نے پیاز اور کیلوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔ 

وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردی، جس کے مطابق پیاز اور کیلوں کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی رہے گی، ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کردی گئیں۔ 

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز پیاز اور کیلوں کی برآمد پر پابندی لگانے کی منظوری دی تھی۔