ماہ رمضان؛ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کی قیمت میں بڑی کمی

ماہ رمضان؛ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر عمل درآمد ہوگیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی فی کلو 30 روپے سستا کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت 365 سے کم کرکے335روپے مقرر کی گئی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پرکی قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے کردیا گیا۔ گھی کی فی کلو قیمت پرسبسڈی 70روپےسے بڑھ کر100 روپے ہوگئی ۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کےحجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا حجم ساڑھے 7 ارب سے بڑھاکر ساڑھے 12 ارب روپے کیا گیا۔