محسن نقوی نے 9 مئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا، پی ٹی آئی کو صرف یہی مسئلہ ہے، عطا تارڑ

 محسن نقوی نے 9 مئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا، پی ٹی آئی کو صرف یہی مسئلہ ہے، عطا تارڑ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو محسن نقوی سے مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے 9 مئی کے حملوں میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا۔  محسن نقوی کی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کارکردگی بہت اچھی ہے۔ وہ متوازن  وزیر داخلہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ محسن نقوی نگراں وزیر اعلیٰ تھے تو اسی دور میں تحریک انصاف نے 9 مئی کے حملے کردیے جس پر کسی کو تو ایکشن لینا تھا اور تحریک انصاف کو محسن نقوی سے صرف یہی مسئلہ ہے۔

  محسن نقوی  متوازن وزیرداخلہ ہوں گے، کابینہ  توازن کے ساتھ بنائی گئی ہے، محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کےلیے نہیں لایا گیا، ان کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔

عطا تارڑ نے سوال کے جواب میں کہا کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اوروہ پرائیویٹ سیکٹر سے کروڑں روپے کی تنخواہ چھوڑکر آرہے ہیں جب کہ اسحاق ڈار اس لیے ہمارے وزیرخزانہ نہیں ہیں کیونکہ یہ سمجھا گیا کہ شاید وہ وزیرخارجہ کےطور پر بہتر کارکردگی دےسکیں۔