پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، سابق پرنسپل سیکرٹری پر رشوت لینے اور من پسند افراد کے تقرر کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ان سے تفتیش کیلئے 14 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی،عدالت کو بتایا گیا ہے محمد خان بھٹی نے تقرر اور تبادلے کرنے اور مختلف منصوبوں کی منظوری میں رشوت لی ہے، ان کیخلاف مقدمہ درج ہے اور ان سے تفتیش کرنی ہے، اس لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ریکارڈ کا جائزہ لیکر ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ملزم محمد خان بھٹی کو 13 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز راہداری ریمانڈ پر محمد خان بھٹی کو رحیم یار خان سے لاہور منتقل کیا تھا۔