ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی حکومت میں شہبازشریف کا منصوبہ کامیاب قرار

شہبازشریف
کیپشن: Shehbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:تحریک انصاف کی حکومت میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے منصوبے کو کامیابی کی سند مل گئی،ڈی جی مانیٹرنگ نےپی اینڈ ڈی بورڈ کی سفارشات پر رپورٹ تیار کی جس میں  وزیر اعلیٰ ای روز گار پروگرام کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے  دور حکومت کا " سی ایم ای روزگار" پروگرام کامیاب قرار پایا ہے۔ یہ پروگرام شہباز شریف نے2017 میں نوجوانوں کیلئے شروع کیا تھا۔ پروگرام پر ابتدائی طور پر 54 کروڑ 74 لاکھ روپےخرچ کئے گئے۔ روز گار کےتحت نوجوانوں کو آئی ٹی شعبےمیں تربیت دینا تھی۔اس کے علاوہ نوجوانوں کو پی آئی بی بورڈ کی جانب سےمہارت دی جاتی تھی۔انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ نےپروگرام کے تحت بچوں کو تربیت دی۔ وزیر اعلیٰ ای روزگار پروگرام پر اب تک 76 کروڑ97 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق  پروگرام کے تحت31 ہزار بچوں کو باقاعدہ تربیت دی گئی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor