ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نورمقدم قتل کیس، 9 ملزمان کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر

noor muqaddam murder case
کیپشن: noor muqaddam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : نور مقدم قتل کیس میں 9 ملزموں کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائرکردی ہے۔ مرکزی مجرم ظاہرجعفر کے والدین ذاکرجعفر،عصمت ذاکر،خانساماں جمیل کی بریت چیلنج کردی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت 6 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے  جبکہ  مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو دیگر دفعات کے تحت بھی سزا دینے کی اپیل دائرکی گئی۔

شوکت مقدم کی جانب سے وکیل شاہ خاور نے اسلام آباد ہائی کورٹ اپیل دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزموں کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں،ٹرائل کورٹ نے خلاف قانون بری کیا،ملزموں کی بریت ختم کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

مجرم ظاہر جعفر کے والدین،خانساماں اور تھراپی ورکس ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے بری کردیا تھا۔مجرم ظاہر جعفر،مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کی سزا بڑھانے کی اپیل پہلے ہی دائر ہوچکی ہے۔

اس سے قبل 2 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نورمقدم قتل کیس میں شریک مجرم جان محمد کی اپیل پرمدعی مقدمہ شوکت مقدم اور وفاق کو نوٹس جاری کردئیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےنورمقدم قتل کیس میں شریک مجرم جان محمد کی سزا معطلی کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردئیے۔جسٹس عامر فاروق نےسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔