پاکستان کے احسن رمضان اسنوکر کے نئے عالمی کم عمر ترین چیمپئن

ahsan ramzan world snooker champion
کیپشن: ahsan ramzan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :  پاکستان چوتھی دفعہ اسنوکر کا عالمی چیمپئن ۔ 16 سالہ پاکستانی کیوسٹ  احسن رمضان سنوکر کے نئے کم عمر ترین  عالمی چیمپئن بن گئے ۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی گئی ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے عامر سرکوش کو پانچ کے مقابلے میں چھ سیٹ سے شکست دی۔

حسن رمضان سنوکر کے عالمی چیمپئن بننے والے دنیا کے تیسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے سیمی فائنل میں ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد آصف کو شکست دی۔ انہوں نے اپنے حریف کے خلاف چار کے مقابلے میں پانچ سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے چوتھی مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتی ہے، اس سے قبل محمد آصف دو بار اور محمد یوسف ایک بار ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔