(سعید احمد سعید) کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اور غیر ملکی مقیم افراد پر بھی سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز کو 72گھنٹوں میں سعودی عرب واپس آنے کے احکامات جاری کر دیے۔
سعودی سول ایوی ایشن اور پاکستان میں موجود سفارت خانے نے سرکلر جاری کر دیا۔سعودی شہریوں اور رہائشیوں پر ان ممالک میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ، سرکلر کے مطابق پابندی پاکستان سمیت انڈیا، سری لنکا، فلپائن، انڈونیشیاو دیگر ممالک کے لیے لگائی گئی ہے، متعلقہ ممالک میں موجود اقامہ ہولڈرز سعودی عرب کے کسی بھی ائیرپورٹ پر لینڈ نہیں کر سکیں گے۔سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز کو سعودی عرب واپسی کے لیے 72گھنٹے کی چھوٹ دے دی گئی۔ سعودی شہری یا کار آمد اقامہ ہولڈرز کو 72گھنٹے تک سعودی عرب واپس آ جائیں۔
72گھنٹوں بعد پاکستان سمیت یورپی ممالک سے فلائیٹ شیڈول معطل کر دیا جائے گا۔
صرف شہریوں کو نکالنے کے لیے چلائی گئی پروازیں ہی آپریٹ کی جائیں گئی، سعودی سفارت خانے کی جانب سے ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ویزہ پروسیسنگ کی اجازت ہوگی باقی ویزہ ہولڈرز کو ویزہ نہ بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ 16مارچ کے بعد اقامہ ہولڈرز پر سعودی عرب داخلے بھی پابندی لگائی جائے گئی۔