لاہور، بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں

لاہور، بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) بارش کے باعث والٹن روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،  شہریوں اور ٹریفک کیلئے والٹن روڈ سے گزرنا مشکل ہو گیا، انتظامیہ کی غفلت سے نکاسی آب کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا۔
شہر میں بارش سے سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور شہریوں کو نکاسی آب نہ ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کی کچھ سڑک پر بہت زیادہ پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ فیروز پور روڈ سے ڈی ایچ اے تک والٹن روڈ پر سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی رہی اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوارں کو سڑک پر پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔صرف  والٹن روڈ ہی نہیں بلکہ شہر کی متعدد اہم شاہراہوں سمیت گلی محلوں کی سڑکیں بھی پانی سے بھری ہوئی ہیں۔ 

شہریوں کا کہنا تھا نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے سے سڑک پانی جمع ہے۔ رات گئے سے پانی سے شہریوں کو پریشانی ہوئی جبکہ انتظامیہ نے نکاسی آب کیلئے ٹیم والٹن روڈ نہیں بھیجی اور نکاسی آب کاکوئی انتظام نہیں کیا۔
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔