لیسکو گرڈ سٹیشنز کے سول،الیکٹریکل کاموں میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لیسکو گرڈ سٹیشنز کے سول،الیکٹریکل کاموں میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
کیپشن: lesco
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) لیسکومیں اربوں روپے کی لاگت سے دوسال کے دوران تعمیرتئیس گرڈسٹیشنزکےسول اورالیکٹریکل کاموں میں سنگین بے ضابطگیاں منظرعام پرآگئیں، موسم گرمامیں بریک ڈاون کی تمام تر ذمہ داری گرڈ سسٹم کنسٹرکشن کی ہوگی،مینجر جی ایس او نےپراجیکٹ ڈائریکٹررفعت محبوب کومراسلہ ارسال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کےگرڈ سٹیشنز کےسول اورالیکٹریکل کے تعمیراتی کاموں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے،مینجر گرڈ سسٹم آپریشنز کی جانب سے شعبہ گرڈ سسٹم کنسٹرکشن کی ناقص کارکردگی کومنظر عام پرلایاگیا ہے،مینجرگرڈ سسٹم آپریشنز نے پراجیکٹ ڈائریکٹررفعت محبوب کومراسلہ بھجوا دیا ہے۔

جس میں واضح کیاگیا ہےکہ سنگین بے ضابطگیوں سےموسم گرما میں بریک ڈاون کی تمام تر ذمہ داری جی ایس سی پرعائدہوگی، کمپنی کےاہم ترین شعبہ میں جونیئر ترین ایکسیئن رفعت محبوب کی بطورپراجیکٹ ڈائریکٹرتعیناتی کمپنی کے لئےوبالِ جان بن گئی ، تعیناتی کےبعددو سال کےدوران تعمیر بیشترگرڈ سٹیشنز میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

گزشتہ سال تعمیر ہونے والے بیشتر گرڈ سٹیشنز میں بھی تکنیکی خرابیاں سامنےآ گئی ہیں، موجودہ جی ایم ٹیکنیکل خالدسعیداخترکی بطور چیف انجینئر ڈویلپمنٹ تعیناتی میں گرڈ سٹیشن بنےتاہم سول اورالیکٹریکل کےکاموں میں ناقص کارکردگی دکھائی گئی، لیسکو کےسگیاں، پنجاب یونیورسٹی،جوبلی ٹاون،عسکری الیون، عسکری ٹین، ایمکو،پریس کلب، جنرل ہسپتال،پیراگون،ڈی ایچ اےرہبر،کڈنی سینٹر ہسپتال،پنجاب سمال انڈسٹریزسندر اور رائیونڈ نیو گرڈ سٹیشنز میں خرابیاں سامنے آئی ہیں۔