ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی42 کی ٹیم نے ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے والا جعلی وارڈن بے نقاب کر دیا

سٹی42 کی ٹیم نے ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے والا جعلی وارڈن بے نقاب کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) سٹی42کی ٹیم نے جعلی وارڈن بے نقاب کر دیا، جعلی وارڈن شاہدرہ کے علاقے میں پرائیوٹ گاڑی پر ٹرک ڈرائیورز کو لوٹتا تھا ،سٹی فورٹی ٹو کی ٹیم کو دیکھتے ہی جعلی وارڈن نے گاڑی بھگا دی، سی ٹی او کا نوٹس، ایس پی سٹی آصف صدیق کوکارروائی کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جہاں سٹی ٹریفک پولیس کے بہت سے ایماندار افسر دن رات سڑکوں پر ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھتے ہیں، وہیں ایسے نوسرباز بھی ہیں جو ٹریفک وارڈنز کی روپ میں شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہیں، ایسے ہی جعلی جعلساز کو سٹی فورٹی ٹو کی ٹیم نے بے نقاب کیا جو شاہدرہ جی ٹی روڈ پر پرائیویٹ کار ایل ای ایف 6067 میں لوڈر ٹرکوں کا پیچھا کرکے انسے پیسے بٹورتا ہے، ٹرک ڈرائیورز کی شکائت پر سٹی فورٹی ٹو کی ٹیم نے جعلساز سے موؤقف لینے کی کوشش کی تو اسنے گاڑی بھاگا دی۔

نوسر بازسے بات کرنے کا جب ہر حربہ ناکام ہو گیا تو سٹی فورٹی ٹو کی ٹیم نے اسکا پیچھا کیا، آوازیں دینے کے باوجود بھی اسنے ایک نہ سنی اور گاڑی بھگا لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔

پریشان حال ٹرک ڈرا ئیورز کا کہنا ہے کہ انکو یہ پتا نہیں کہ وہ کوئی ٹریفک وارڈن ہے بھی ہا نہیں، کیونکہ اسکے پاس کوئی بھی سرکاری گاڑی نہیں ہے، وہ پرائیویٹ گاڑی پر پیچھا کر کے پیسے بٹورتا ہے، اسنے سڑک پر چلنا مشکل کر دیا ہے

ٹرک ڈرائیورزنے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ جعلساز کو بے نقاب کر کے اسکے خلاف سخت قانونی قاروائی کی جائے اور انکی محنت کی کمائی کو لٹنے سے روکا جائے۔