آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلد کپ کے ایمبیسیڈر یوسین بولٹ خود کس ٹیم کے فین ہیں؟

Usin Bolt, City42 , ICC World Cup, West Indies, USA, Cricket Mega Event
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

تیز رفتاری کے ریکارڈ بنانے والے اتھلیٹ  یوسین بولٹ آئی سی سی  ٹی 20  ورلڈ کپ کے ایمبیسیڈر بن گئے۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ سپرنٹر  یوسین بولٹ کرکٹ ورلڈکپ کی تشہیر میں حصہ لیں گے اور ورلڈ کپ کے تھیم سونگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

یوسین بولٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز بھی دیکھیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یوسین بولٹ کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا ایبیسیڈر بنانے کا اعلان بدھ کے روز کیا۔

یوسین بولٹ ویسٹ انڈیز کے فین نکلے

 یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

اس سال ہونے والا آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہے۔ اس میگا ایونٹ  کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ مل کر  کریں گے۔آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ دونوں ملکوں کے کئی شہروں میں یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز میں  6 اور امریکا کے 3  شہروں میں ٹورنامنٹ کے 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔