سٹی 42:وفاقی حکومت نے وفاقی پولیس کے لیے 2 ارب سے زائد کا بجٹ مختص کر دیا
پولیس کے ترقیاتی کاموں کیلئے 2 ارب 94 کروڑ 88 لاکھ 44 ہزار کا تخمینہ لگایا گیا ۔ وفاقی پولیس کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ۔
وفاقی پولیس کے جاری و نئے منصوبوں کے لیے بجٹ مختص کیا گیا۔جاری منصوبوں میں نئے تھانوں کی بلڈنگس،پولیس اسپتال سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔
مختص بجٹ میں اسلام آباد پولیس کے سیف سٹی منصوبے میں توسیع اور جدید ٹیکنالوجی کا بھی تخمینہ شامل ہے ۔