سٹی 42 : نئے مالی سال میں دفاع کا بجٹ 3000 ارب روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، رواں مالی سال کے دوران ملکی دفاعی بجٹ 2550 ارب روپے رکھا گیا تھا۔
رواں سال کے دوران نظرثانی شدہ دفاعی بجٹ 2595 ارب روپے کیا گیا ہے۔ نئے مالی سال میں ملٹری پنشن کی مد میں 822 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ جاری مالی سال میں ملٹری پنشن کی مد میں 742 ارب روپے رکھے گئے تھے۔
جاری مالی سال کے دوران دفاعی بجٹ میں انتظامی اخراجات 7 ارب 95 کروڑ رکھے گئے تھے ۔ جاری مالی سال کے دوران دفاعی بجٹ میں نظر ثانی شدہ انتظامی اخراجات 11 ارب 74 کروڑ ہو چکے ہیں۔ نئے مالی سال کے دوران دفاعی بجٹ میں انتظامی اخراجات 10 ارب 90 کروڑ رکھے گئے ہیں۔
نئے مالی سال کے دفاعی بجٹ میں ملازمین سے متعلق 967 ارب کے اخراجات تجویز کئے گئے ہیں۔ جاری مالی سال کے دفاعی بجٹ میں ملازمین سے متعلق 846 ارب کے اخراجات رکھے گئے تھے۔
جاری مالی سال کے دفاعی بجٹ میں ملازمین سے متعلق نظرثانی شدہ اخراجات 851 ارب روپے ہیں۔ نئے مالی سال کے دفاعی بجٹ میں آپریشنل اخراجات 743 ارب تجویز کئے گئے ہیں۔
جاری مالی سال کے دفاعی بجٹ میں آپریشنل اخراجات 704 ارب رکھے گئے تھے۔ جاری مالی سال کے دفاعی بجٹ میں نظرثانی شدہ آپریشنل اخراجات 721 ارب روپے ہیں۔