ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ریٹ سسٹم متعارف؛ ایک فیصد ٹیکس سالانہ ادا کرنا پڑے گا

چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ریٹ سسٹم متعارف؛ ایک فیصد ٹیکس سالانہ ادا کرنا پڑے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ریٹ سسٹم متعارف کروا دیا۔

خواتین کی صحت کے لیے ضروری اشیاء پر ٹیکس خاتمہ کی تجویز  ہے ۔ 

چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ریٹ سسٹم متعارف کرنے کی تجویز ہےوہ سالانہ ایک فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔ اس ٹیکس میں وہ اپنا ود ہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ کراسکیں گے۔  گوشوارہ جمع کراتے وقت انہیں کم از کم 25 ہزار روپے جمع کرانا ہو گا۔روٹین میں کوئی آڈٹ نہیں ہوگا۔خریداری پر ودہولڈنگ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی

  انہیں پی او ایس مشین رکھنے سے استثنا ہو گا۔جو دکاندار فکسڈ ٹیکس سسٹم کا انتخاب کرے گا اس کو سبز رنگ کی ایک تختی دی جائے گی

 جس پر ایک تصدیقی کیو آر کوڈ چسپاں ہوگا ۔جو ان دکانوں پر آویزاں ہو گی۔اس تختی کی موجودگی میں ایف بی آر اہل کاروں کو پوچھ گچھ کے لیے دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس سکیم کے تحت ایک سادہ اور ایک صفحے کا ٹیکس گوشوارہ ہو گا 

جو اردو کے علاوہ تمام بڑی مقامی زبانوں میں دستیاب ہوگا۔
 چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے ۔سسٹم میں 20کروڑ سالانہ سے کم فروخت والے دکاندارآئیں گے۔