( سٹی42)اکاؤنٹنٹ جنرل آف سندھ نے رواں مالی سال 2025 اور 2026 کی کلوزنگ کٹ آف ڈیٹ میں مزید تین روز کی توسیع کردی ۔
ضلع خزانہ دفاتر اتوار تک کھلے رہیں گے ،تمام محکمے یا ان کے ماتحت ادارے رکے ہوئے کلیم بل جمع کرواسکتے ہیں ،اس حوالے سے اکاؤنٹس آفیسر ایڈمن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اکائونٹنٹ جنرل سندھ نے تین روز توسیع کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاجس کے مطابق جمعہ،ہفتہ اور اتوار کے تین روز ضلع خزانہ دفاتر کھلے رہیں گے یعنی 11 سے 13 جون تک کی توسیع کردی گئی ہے۔
ضلع خزانہ آفسز میں تین روز تک رکے ہوئے کلیم بل جمع ہوسکیں گے۔