شاہد ندیم سپرا:لیسکومیں ہیٹ ویوکےدوران صارفین کی فون کالزنہ سننےوالےافسران کااحتساب شروع کر دیا گیا۔
اس حوالے سےشہرکےمتعددایکسئن اور ایس ڈی اوز کوفون نہ سننےپروضاحتی نوٹس جاری کر دیا گیا۔
لیسکوکےایکسئن گلشن راوی نعمان بھٹی، کوٹ عبدالمالک قربان ، بادامی باغ فیضان بٹ، راوی روڈ ثوبان صدیق ، فیروزوالاڈویژن سراج الدین اریجو، شاہ پور ثنامحمد،جوہرٹاؤن احمد فراز، ایکسیئن سول لائنز شجاعت علی، سمن آباد زبیر سرور، رائیونڈعلی رضا، ٹاؤن شپ نعیم جمالی، مغلپورہ اعزازاللہ خٹک، میکلورڈ روڈ شاہ زیب بھٹو، شالامار ڈویژن شہزاد چٹھہ، کوٹ لکھپت امجد ناگرہ اور ایکسئن ڈیفنس حماد شاہ کو نوٹس جاری کیا گیا۔
علاوہ ازیں ایس ڈی او ساندہ، ایس ڈی او جیا موسیٰ اور ایس ڈی او قلعہ محمدی،ایس ڈی او ٹاؤن شپ، ایس ڈی او انجینئر ٹاؤن، ایس ڈی او علی رضا آباد،ایس ڈی او رائیونڈ، ایس ڈی او جاتی امرا، ایس ڈی او مانگا منڈی،ایس ڈی او کینال روڈ، ایس ڈی او اعوان ٹاؤن، ایس ڈی او پریم نگر ،ایس ڈی او سید پور، ایس ڈی او سمن آباد، ایس ڈی او چوہنگ ،ایس ڈی او شاہ پور، ایس ڈی او کالج روڈ، ایس ڈی او بلال کالونی، ایس ڈی او محمود بوٹی کو نوٹس جاری کئےگئے۔
اسی طرح ایس ڈی او انگوری باغ، ایس ڈی او انارکلی، ایس ڈی او ڈی ایچ اے ایسٹ ،ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن، ایس ڈی او صوفیہ آباد، ایس ڈی او نشتر کالونی،ایس ڈی او کیولری گراؤنڈ، ایس ڈی او صدر، ایس ڈی او ضرار شہید روڈ ،ایس ڈی او الفلاح، ایس ڈی او بیدیاں اور ایس ڈی او ایئرپورٹ،لیسکوچیف محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر تمام افسران کو وضاحتی نوٹس جاری کئے گئے۔
ڈائریکٹرآپریشنزاعجازبھٹی نےافسران کونوٹس جاری کرکے3 دن میں جواب مانگ لیا۔