پراجیکٹ "تھانہ ٹک ٹاک" کی دھوم، انڈسٹری کے بڑے نام شامل

 پراجیکٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: معروف ڈائریکٹر محمد اشعر اصغر کے نئے پراجیکٹ "تھانہ ٹک ٹاک" کی ریکارڈنگ لاہور میں تسلسل سے جاری ہے۔

پراجیکٹ کے رائٹر ناصر محمود حسین اور پروڈیوسر وارث بٹ ہیں۔  کاسٹ میں افتخار ٹھاکر، جان ریمبو، فضا علی، ثنا ریاض ، صدف بھٹی, ارشد نیازی ،صائمہ سلیم،عکاشہ گل اشرف،اسد کیفی ، امجد رانا،فلک بٹ اور نسیم وکی سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔

ڈرامے کے ڈی او پی اظہر اعوان ہیں۔

واضح رہے کہ اشعر اصغر ماضی میں بھی بے شمار پراجیکٹ کرچکے ہیں جو کافی عرصہ بعد لاہور میں کام کررہے ہیں۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ انہیں کافی دیر بعد اشعر اصغر کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے کیونکہ ہم دونوں کی دوستی بہت پرانی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ہم ایک بار پھر اکٹھے کام کررہے ہیں۔

اداکارہ فضا علی کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصہ بعد کسی ڈرامے میں کام کررہی ہیں جس کا کریڈٹ اشعر اصغر کو جاتا ہے۔فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ ان کا کردار ناظرین کے لئے سرپرائز ہوگا۔

Bilal Arshad

Content Writer