دلہن کی شادی میں ایسی انٹری کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

Bride Comes Driving Tractor To Wedding Venue
کیپشن: Bride video
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) بھارت میں ہونے والی شادیوں کے موقع پر مضحکہ خیزواقعات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں، ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں ایسی انٹری دی کہ تقریب میں موجود مہمان دیکھ کر حیران رہ گئے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا کے دور میں صارفین کو معلوماتی،حیران کرنے والی، ٹیکنالوجی اور شادیوں پر ہونے والے واقعات کی متعدد ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں، شادیوں کی بات کی جائے وائرل ہونے والی زیادہ تر ویڈیوز بھارت سے ہیں کیونکہ ان کے رسم ورواج دیگر ممالک سے مختلف ہیں جن میں سے کچھ رسومات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔بھارت میں شادیوں کے موقع پر ہونے والے مضحکہ خیز واقعات کی ان گنت ویڈیو آئے روز دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک دلہن کو دیکھا جاسکتا ہے جو کہ اپنی شادی کی تقریب میں جارہی ہے، شادی میں شریک مہمانوں کو اس وقت تعجب ہوا جب انہوں دلہن کو ٹریکٹر پر بیٹھے آتے دیکھا،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والی شادی کی ویڈیو  میں دلہن کے ہمراہ اور لوگ بھی ہیں جبکہ ٹریکٹر کو اچھی طرح سجایا بھی گیا ہے۔سرخ عروسی لباس، جیولری پہنے اور کالی عینک لگائے  دلہن خود ٹریکٹر چلارہی ہے،دائیں اور بائیں دلہن نے بھائی موجود ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer