(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں 17جون کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔
مجلس شوریٰ کے اعلامیے کے مطابق برسوں سے زیر التوا اپیلوں کا فائدہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو پہنچ رہا ہے اس لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے انصاف دینے کی استدعا ہے۔
اس حوالے سے شوریٰ میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ کے مظلوم پوچھ رہے ہیں ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کون بچانا چاہتا ہے؟ کارکن17جون کو لاہور سمیت اضلاع میں ایک روزہ پر امن احتجاج کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق ایک ملزم کی درخواست پر جے آئی ٹی معطل ہوئی اور 3 سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے، انصاف کے لیے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔