ویب ڈیسک:گوجرانوالہ میں پٹواری کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے 2 اراکین پنجاب اسمبلی آمنے سامنے آ گئے۔
ذرائع کے مطابق کھیالی شاہ پور سرکل میں ایک ماہ کے عرصے ایک ہی پٹواری کو تین بار لگایا اور ہٹایا گیا۔ذرائع ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ پٹواری کا معاملہ ڈپٹی کمشنر سے کمشنر اور پھر وزیراعلیٰ دفتر جا پہنچا۔
لیگی ایم پی اے نواز چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خالد بٹ میرے حلقے میں مداخلت کر رہے ہیں جبکہ ایم پی اے عمران خالد بٹ کا کہنا ہے کہ پٹواری کا معاملہ ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور وزیراعلیٰ دفتر کے نوٹس میں ہے، کسی سے جھگڑا نہیں ہے اور مجھ پر مداخلت کا الزام غلط ہے۔