وفاقی بجٹ پر اداکارہ ریشم کا رد عمل

Pakistani actress,resham,reaction on budget
کیپشن: Actress Resham,file photo
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور: معروف اداکارہ ریشم نے وفاقی بجٹ کو عوام اور فنکار دوست بجٹ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریشم نے  کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان فلم کو انڈسٹری کا درجہ دے کی بدحال انڈسٹری میں تازہ روح پھونک دی ہے، انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔فنکاروں کی انشورنس اور ٹیکس سے چھوٹ سے فلم انڈسٹری ترقی کرے گی۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا فلم انڈسٹری سے رویہ دوستانہ اور بجٹ شاندار ہے، فنکاروں کی انشورنش بہت اچھا قدم ہے۔

اداکارہ نے عوام اور فنکار دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔