بالی ووڈ کی معروف فیشن ڈیزائنر کی پر اسرار موت

بالی ووڈ کی معروف فیشن ڈیزائنر کی پر اسرار موت
کیپشن: Prathyusha Grimella
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تامل فلموں کی فیشن ڈیزائنر پِرتھیوشا گَریمیلا حیدرآباد میں واقع اپنے فلیٹ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ان کے کمرے سے کاربن مونو آکسائیڈ کی بوتل برآمد کرلی ہے، شبہ ہے کہ پرتھیوشا کی موت اسی گیس کی وجہ سے ہوئی۔

پولیس نے فیشن ڈیزائنر کی مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق  پرتھیوشا ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  پرتھیوشا نے امریکا سے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم مکمل کی اور حیدرآباد میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔انہوں نے 2013 میں اپنا فیشن برانڈ متعارف کروایا اور جلد ہی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)