سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میں کورونا کی تصدیق

سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میں کورونا کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)کورونا کے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر وار جاری ہیں، لیگی رہنما ایاز صادق بھی کرونا کا شکار ہو گئے۔ ایاز صادق نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے،سیاسی مصروفیات ترک کرکے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، جنرل سیکرٹری ن لیگ لاہور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے سابق سپیکر کو فون کرکے خیر دریافت کی اور جلد صحتیابی کےلیے دعاکی۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے صاحبزادے ڈاکٹر ڈاکٹر علی ایازنے تصدیق کردی ہے کہ سردار ایاز صادق نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آنے پر تمام فیملی ممبرز کے ٹیسٹ کرائےجارہے ہیں ۔گزشتہ روز سردار ایاز صادق کو زکام ہوا جس پر ٹیسٹ کرائے گئے۔چند روز قبل سردار ایاز صادق شہباز شریف کی ہائیکورٹ میں پیشی جبکہ طیارہ حادثہ کے شہداء کے گھر گئےتھے۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے سابق سپیکر سردار ایاز کو ٹیلی فون کیا ۔ سردار ایاز صادق کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف،شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال ،طارق فضل چودھری،مریم اورنگزیب،طاہرہ اورنگزیب بھی کورونا کا شکارہوچکی ہیں، مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آنے کے بعد احسن اقبال نے خود کو چودہ روز کے لئے اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے کورونا پازیٹیو ہونے پر اظہار افسوس کیااور صحت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال انتہائی، قابل، محنتی اور نظریاتی وابستگی رکھنے والے رہنما اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، سابق وزیراعظم کےاہلخانہ نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ،شاہد خاقان نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer