جون میں سورج کے تیور

جون میں سورج کے تیور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سورج کی آب و تاب عروج پر، بادلوں کی بھی آنیاں جانیاں، موسم کی حدت میں اضافے سے آج فرائیڈے ہاٹ ڈے رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

      

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم خشک رہنے کا  امکان ہے، موسم خشک رہنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد تھا جو شام کے اوقات میں 42 فیصد ہو جائے گا، ہفتہ کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہے گا۔

دوسری جانب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے باغوں کے شہر  لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،  شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت  لاہور میں   ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے، شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ  لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر  لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer