(علی ساہی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے موقع پر پولیس پر تشدد کرنے والی لیگی رہنما فرزانہ بٹ اور احتجاج کرنیوالے 150 افراد پر تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی گرفتاری کے دوران (ن) لیگی رہنما فرزانہ بٹ کی جانب سے پولیس اہلکار علی رضا کو تھپڑ مارنے پر تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ جی پی او چوک میں ٹریفک بلاک کرنے پر اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے پرلیگی رہنماؤں وکارکنوں کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، جن میں لیگی رہنما وحید گل، یونس خان، احمد رشید، شیخ کبیر تاج، ملک عتیق، زاہد حسین، توصیف شاہ اور خلیفہ کامران سمیت 150 کارکنان شامل ہیں، مقدمہ میں بغاوت، کارسرکار میں مداخلت، سرکاری ملازمین پر حملہ ودیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔