پنجاب یونیورسٹی:وائس چانسلرنے اساتذہ،ملازمین کی غیرحاضری کانوٹس لے لیا

پنجاب یونیورسٹی:وائس چانسلرنے اساتذہ،ملازمین کی غیرحاضری کانوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد تدریسی شعبہ جات کے ہنگامی دورے۔  سنٹر فار انڈرگریجویٹ سٹڈیز میں اساتذہ اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار تدریسی شعبہ جات کے دورے کیے۔ اُنہوں نے سنٹر فار ہائی انرجی فزکس، انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی، سنٹر فار کول ٹیکنالوجی، پاکستان اسٹڈیز سنٹر، سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز اور سنٹر فار انڈرگریجویٹ سٹڈیز کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر نیاز احمد نے انڈر گریجویٹ میں اساتذہ اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔ اُنہوں نے سائنسی شعبہ جات میں موجود سہولیات اور سائنسی لیبز کا جائزہ لیا جبکہ اساتذہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے ریسرچ پراجیکٹس پر توجہ دیں اس کے لیے اُنہیں یونیورسٹی سے جو مالی تعاون درکار ہوگا وہ پورا کیا جائے گا۔

اس خبرکولازمی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کیلئے 5 نام فائنل
اس موقع پر سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں سائنسی شعبہ جات کے ساتھ ساتھ آرٹس و سوشل سائنسز کے شعبوں کو بھی برابر اہمیت دی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں پوٹینشل موجود ہے کہ اسے دُنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ اُنہوں نے اساتذہ سے کہا ہے کہ کوالٹی آف ایجوکیشن اور ریسرچ اُن کی ترجیحات میں شامل ہوں گی۔