ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کا 25 جولائی کو مینارِ پاکستان پر جلسہ، بھرپور عوامی شرکت کا دعویٰ

پیپلز پارٹی کا 25 جولائی کو مینارِ پاکستان پر جلسہ، بھرپور عوامی شرکت کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے 25 جولائی کو مینارِ پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے اسے سیاسی طاقت کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے صدر فیصل میر نے پارٹی کارکنوں اور جیالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ جلسے میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں اُنہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام 10 ٹاؤنز کے کارکن، عہدیداران اور عوام جلسے کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان کے مطابق شہر کے ہر ٹاؤن سے 10 ہزار سے زائد افراد جلسے میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں اور مستحق افراد کو سوشل سکیورٹی کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انہیں حکومتی سہولتوں اور سماجی تحفظ کے نظام سے بہتر انداز میں مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔