ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی میں مزید بڑھ گئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی میں مزید بڑھ گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی میں کمی کی امیدیں دم توڑنے لگیں، جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہلے ہی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔

مارکیٹ میں آٹا، گھی، کوکنگ آئل، دالیں، گوشت، دودھ اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہریوں کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ اول کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت 605 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح چاول 310 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

روٹی کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے، جہاں سرکاری قیمت 14 روپے مقرر ہونے کے باوجود روٹی 20 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی شہریوں کے لیے بڑا مسئلہ بن گئی ہیں۔ دودھ سرکاری نرخ 170 روپے فی لیٹر کے بجائے 210 روپے فی لیٹر جبکہ دہی 230 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح سبزیوں اور ترکاریوں کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دستیاب نہیں۔ گوشت کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں بیف سرکاری نرخ 800 روپے کے مقابلے میں 1200 روپے فی کلو اور مٹن سرکاری قیمت 1600 روپے کے بجائے 2600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔