ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بارش : لیسکو کے 190 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں میں بجلی بند

 بارش : لیسکو کے 190 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں میں بجلی بند
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: شہر میں ہونے والی بارش کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں 190 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بارش کے دوران بجلی کے نظام میں تکنیکی اور فنی خرابیاں پیدا ہونے سے متعدد فیڈرز بند ہو گئے، جبکہ بعض علاقوں میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز خراب ہونے کے باعث بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں جاری تعمیراتی کاموں کے باعث بھی لیسکو کی جانب سے بعض مقامات پر بجلی کی سپلائی پہلے سے معطل رکھی گئی تھی، جس سے صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اتوار کی چھٹی کے روز کئی علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش کے باعث معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے۔

بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد لیسکو کے تکنیکی عملے نے متاثرہ فیڈرز اور خراب آلات کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔