ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی اس عالمی کامیابی کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ٹیکنالوجی پر مبنی جدید پولیسنگ کے شعبے میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک اور اہم عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) امریکہ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید سکیورٹی سسٹمز اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ ماڈل کو عالمی سطح پر سراہتے ہوئے اتھارٹی کو اس اعزاز کے لیے منتخب کیا ہے۔ آئی اے سی پی نے اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس کو باضابطہ طور پر انتخاب سے آگاہ کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی اس عالمی کامیابی کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔

 انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کر رہے ہیں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو یہ عالمی اعزاز اکتوبر 2026 میں اورلینڈو، فلوریڈا (امریکہ) میں منعقد ہونے والی عالمی پولیس کانفرنس کے دوران دیا جائے گا۔