ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسیحی عباداتی اجتماعات، پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

مسیحی عباداتی اجتماعات، پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں منعقد ہونے والے مسیحی عباداتی دعائیہ پروگراموں کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 انسپکٹر جنرل  پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام سپروائزری افسران گرجا گھروں، حساس عبادت گاہوں اور دیگر اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے۔

انہوں نے حکم دیا کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے، جبکہ فول پروف سکیورٹی کے لیے سنائپرز بھی تعینات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید ہدایت کی کہ ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں اور ان کے اطراف میں مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں تاکہ عبادات کے دوران شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔