سٹی 42 : شہر لاہور میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے اور چرانے کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 301 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں، جبکہ 6075 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 86 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کی 60 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 58 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اسکے علاوہ کینٹ ڈویژن سے 56، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 22 موٹر سائیکلیں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں، سول لائنز ڈویژن میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کے 19 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 1255 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 1196 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 1170 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اسکے علاوہ سٹی ڈویژن سے 1060، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 756 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کے 638 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔