شہزاد خان ابدالی: شہر لاہور میں چینی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں, مقامی مارکیٹ میں چینی اب بھی 190 سے 200 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہی ہے جس نے عوام کو شدید معاشی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے چند ماہ قبل چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی تھی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 140 روپے سے بڑھ کر 190 روپے تک پہنچ گئی۔
مارکیٹ ذرائع اور ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب و رسد میں توازن نہ ہونے، اسٹاک کی قلت، اور ایکسپورٹ پالیسی کی وجہ سے قیمتیں نیچے نہیں آ رہیں۔