ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا پہلا ہفتہ اختتام پذیر

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا پہلا ہفتہ اختتام پذیر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :  چودہ جولائی سے موسم گرما کی چھٹیوں کے دوسرے ہفتے کا آغاز ہوگا ، چیف جسٹس سمیت 14 ججز پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ۔

ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 14 جولائی سے 6 ڈویژن ، 14 سنگل بنچ مخصوص کیٹگریز کے مقدمات کی سماعت گے،ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل شامل، ہیں جو تمام نوعیت کے کیسز سنیں گی ،،ڈویژن بنچ نمبر دو شامل جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس محمد رضا قریشی سول کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ 3 میں شامل جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس چوہدری سلطان محمود فوجداری کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ نمبر 4 میں شامل جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس احسن رضا کاظمی دیوانی نوعیت کےکیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے جبکہ جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس مزمل اختر شبیر ،جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس محمد امجد رفیق سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے ،جسٹس احسن رضا کاظمی ،جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس بھی صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔
 

Ansa Awais

Content Writer